اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز، بیوروکریٹس کے لیے ایف14، ایف15 میں خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا تے ہوئےفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی اپیل منظور کرلی اور 2022 کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو دوبارہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی، تین رکنی بینچ کا حصہ جسٹس عائشہ ملک نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 21 مئی 2024 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔یاد رہےگریڈ 21 سے ریٹائر ہونے والے متعدد افسران نے اس قرعہ اندازی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے ان سے ایف 14 اور ایف 15 میں پلاٹ کے لیے پیسے لیے تھے لیکن جب وہاں پر پلاٹ نہ ملے تو حکام نے انھیں جی 12 میں پلاٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر