چین میں پرائمری اسکول کے باہر گاڑی راہگیروں پر چڑھ دوڑی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے چین کے سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلبہ اسکول آرہے تھے۔واقعے میں کئی راہگیر زخمی ہوئے جنہیں طبی امدد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔چینی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک 39 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا تھا جس سےکم ازکم 35 افرادہلاک اور 43 زخمی ہوگئے تھے۔چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔چین میں گزشتہ دنوں مشرقی جیانگسو صوبے کے ووکیشنل اسکول میں چاقو حملے میں بھی 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر