غزہ میں مارے گئے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجیوں کے اہلخانہ نے ایران پر مقدمہ کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)واشنگٹن: غزہ میں مارے گئے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجیوں کے اہلخانہ نے ایران پر مقدمہ کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کی ضلعی عدالت میں دائر مقدمے میں ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے حماس اور دیگر تنظیموں کی فنڈنگ کی اور 7 اکتوبر کے حملوں کی حمایت کی۔الزامات کی بنیاد غزہ سے حاصل ہونے والے دستاویزات ہیں جو میڈیا میں شائع ہوچکے ہیں تاہم مدعیان کے وکلا کا کہنا ہے ان کے پاس دسمبر 2022 میں حملے کی منصوبہ بندی کے لیے حماس اور ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی ایک خفیہ ملاقات کے دستاویزات بھی موجود ہیں۔مقدمے میں ایران کے پاسداران انقلاب پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے حملے کی تیاریوں کے دوران حماس اور حزب اللہ کے درمیان رابطے کا کام کیا۔مقدمے میں حماس کے علاوہ حزب اللہ، فلسطینی اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف پیلسٹائن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے مدعی ان امریکی شہریوں کے اہلخانہ ہیں جو 7 اکتوبر کے حملے میں ہلاک یا زخمی ہوئے یا انہیں ذہنی صدمہ ہوا۔مدعیان میں ان 30 سے زائد امریکی شہریوں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں جو غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔مقدمے میں فارن ساورن امیونیٹیز ایکٹ اور اینٹی ٹیرر ازم ایکٹ کے تحت ایران سے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر