میٹرو بس کے نیچے آکر 4 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

راولپنڈی میں لیاقت باغ میٹرو اسٹیشن پر ماں کیساتھ میٹرو بس سے اترتے ہوئے چار سالہ بچے کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا ہے۔پولیس کے مطابق ماں کے ہمراہ میٹرو بس سے اترتے ہوئے 4 سالہ بچہ ٹریک پر گرنے سے میٹرو بس کے ٹائر کے نیچے آکر کچلا گیا۔
پولیس کے مطابق لیاقت باغ میٹرو بس اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعہ میں جان بحق بچے کی شناخت امرپورہ کے رہائشی 4 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ بچہ لیاقت باغ اسٹیشن پر بس رکنے پر اپنی ماں کی انگلی پکڑ کر نیچے اتر رہا تھا کہ اس میٹرو ٹریک پر گر گیا اور اسی دوران بس ڈرائیور نے گاڑی چلا دی جس کے نتیجے میں بچہ ٹائر کے نیچے آکر بری طرح سے کچلا گیا اور موقع ہی پر جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد میٹرو بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ میٹرو بس انتظامیہ کے ذمہ داران بھی موقع سے غائب ہوگئے۔حکام کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر