چین اور پیرو لاطینی امریکہ کو ایشیا سے ملانے کے لئے نئی زمینی اور سمندری راہداری کی تعمیر کو تیار

لیما(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے پیرو کی صدر دینا بولوارتے کے ساتھ ایک بڑی بندرگاہ کا افتتاح کردیا جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت چین اور پیرو کے درمیان تعاون میں ایک سنگ میل ہے۔دونوں سربراہان مملکت نے جامع تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا جس میں باہمی فائدے اور مثبت نتائج کے حصول سمیت پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے بی آر آئی کے لائحہ عمل کے تحت تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔پیرو کی صدر بولوارتے سے بات چیت کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین پیرو کے ساتھ مل کر چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان ایک نئی زمینی اور سمندری راہداری کی تعمیر کو تیار ہے اور چنکائی بندرگاہ اس کا نکتہ آغاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “انکا ٹریل” کو 21 ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ سے منسلک کرنے والی یہ راہداری پیرو اور دیگر لاطینی امریکی و کیریبین ممالک کے لئے مشترکہ خوشحالی کی راہ کھولے گی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چنکائی سے شنگھائی تک ہم ایک نئی ایشیا۔لاطینی امریکہ زمینی اور سمندری راہداری کا قیام دیکھ رہے ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین پیرو سے اعلیٰ معیار کی خصوصی زرعی مصنوعات کی درآمد کو مزید وسعت دینے، چینی کاروباری اداروں کو پیرو میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے اور مقامی ترقی میں مناسب کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔چینی صدر نے کہا کہ دونوں فریقوں کو معدنیات اور توانائی، شہری سہولیات کے بنیادی ڈھانچے، نقل و حمل اور مواصلات جیسے روایتی شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہئے۔اس موقع پر پیرو کی صدر دینا بولوارتے نے چینی صدر کے دورے کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین طویل عرصے سے پیرو کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار رہا ہے اور جب سے دونوں فریقوں نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھایا ہے مختلف شعبوں میں تعاون کے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔فریقین نے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا ہے جس میں دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے کو بہتربنانے سے متعلق پروٹوکول پر دستخط کا خیرمقدم کیا گیا اور شہری سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر