یورپی یونین اور چین کے سرمایہ کاروں کو اضافی سہولیات فراہم کرتے ہیں: پاکستانی سفیر برائے امریکا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رضوان سعید شیخ نے گریٹر نیویارک چیمبر آف کامرس کے صدر مارک جافی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور نیویارک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مارک جافی نے پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کا جی ایس پی پلس اور چین کے ساتھ ایف ٹی اے سرمایہ کاروں کے لیے اضافی فوائد فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ رضوان سعید شیخ نے نیویارک کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی بھی موجود تھے۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ امریکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات ملک کا امیج عالمی سطح پر بلند کرنے کے لیے اقدامات کریں، پاکستانی طلبا تعلیمی سرگرمیوں میں سبقت لیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے سے بھی جڑے رہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر