پی ٹی آئی کا ورکر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ یا بہنوں کی کال پر نہیں نکلے گا: شیر افضل مروت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس نظریے پر قائم ہیں کہ موروثیت سیاست کیلئے زہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ احتجاج میں کردار ادا کر سکوں لیکن پشاور والی میٹنگ میں انہیں نہیں بلایا گیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں ان سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ دو دن میں احتجاج کا لائحہ عمل طے نہ ہوا تو ہم شاید بھرپور دھرنا نہ دے پائیں گے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کے پی سے تو لوگ آ جائیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ ہم ڈی چوک پر قدم کیسے جمائیں گے، ابھی تک اس احتجاج سے متعلق عوام کو کوئی موٹیویشنل پیغام بھی نہیں دیا گیا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں کو 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق اہم احکامات جاری کیے گئے تھے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج میں ہر حلقے سے ایم این اے کو 10 ہزار اور ہر ایم پی اے کو 5 ہزار افراد ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو ایم این اے یا ایم پی اے اپنے ساتھ لوگ نہیں لائے گا اسے پارٹی سے باہر کیا جائے گا اور جو پارٹی رہنما، ایم این اے یا ایم پی اے احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ بھی پارٹی سے باہر سمجھا جائے گا۔دوسری جانب عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے آج اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں اور نا ہی سیاست میں حصہ لیں گی تاہم بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تو کسی نے تو ان کا پیغام پہنچانا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر