اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کا بھاؤ 1300 روپے بڑھا ہے۔جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 700روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 565 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ



