ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھالیں، دبئی امیگریشن کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ڈائریکٹر دبئی امیگریشن لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی نے جیو نیوز سےگفتگو میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے پیغام جاری کیا۔ڈائریکٹر دبئی امیگریشن کا کہنا تھا کہ آخری لمحات، آخری مہینے اور آخری ہفتے کا انتظار مت کریں، ویزا ایمنسٹی اسکیم میں 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے، غیر قانونی رہائش پذیر افراد فوری رابطہ کریں۔لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد تارکین وطن سےکوئی رعایت نہیں کی جائےگی، اگلے ماہ تعطیلات کی وجہ سے ائیر ٹکٹ بھی مہنگے ہوجائیں گے، وطن واپسی کا ٹکٹ مہنگا ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے امیگریشن جرمانے معاف کردیے ہیں، اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم یکم ستمبر سے شروع کی گئی تھی۔ویزاایمنسٹی اسکیم ایسے افراد کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہیں کروائی۔ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پُرکشش آفر کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، اب نہ انہیں نئے اماراتی ویزا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان پر سفری پابندیاں عائدکی جائیں گی، وہ بغیر جرمانے کے اس سہولت سےفائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر