زمینی تنازع: پڑوسی کو پھنسانے کیلئے باپ نے بیٹی کا گلا کاٹ کر الزام پڑوسی پر لگادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع کشنی نگر میں پیش آیا جہاں ملزم نے 4 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی 16 سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا۔پولیس کے مطابق جے نارائن کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے اور دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ یکم نومبر کو پیش آیا جب جے نارائن کے گھر والے کسی دوسرے شہر پوجا کے لیے گئے ہوئے تھے، گھر پر باپ اور بیٹی ہی موجود تھے، باپ نے دسویں جماعت میں پڑھنے والی بیٹی کا سوتے ہوئے گلا کاٹ دیا۔بعدازاں پولیس کو اطلاع دی گئی اور جے نارائن نے سارا الزام اپنے پڑوسی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو بچاتے ہوئے اس کے ہاتھ پر بھی زخم آئے۔پولیس کےمطابق شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لیا گیا جس نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ اس نے پڑوسی پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا کیونکہ ان دونوں کے درمیان زمین کا کچھ تنازع کئی عرصے سے چل رہا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر