مرسڈیز۔ بینز کی چین میں کامیابی اسکی عالمی ترقی کے لئے اہم ہے، ادارہ

سٹٹگارٹ،جرمنی(شِنہوا)جرمنی کی پرتعیش گاڑیاں بنانےوالی کمپنی مرسڈیز۔ بینز کے سینئر عہدایدار نے کہا ہے کہ دنیا میں مز ید کا میا بیاں حاصل کر نے کے لئے ہمیں چین میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔
اس کے ساتھ انہوں نے ٹیکنالوجی کی جدت، الیکٹرک کی جانب منتقلی اور کاربن کے خاتمے میں چین کو اہم شراکت دار قرار دیا ۔
شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں مرسڈیز-بینز کے بورڈ آف منیجمنٹ کے چیئرمین اولا کیلینیئس نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دنیا کی اس سب سے بڑی کار منڈی میں بڑی اور طویل مدتی ترقی کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
کمپنی کے فیصلہ سازوں کو چینی مارکیٹ کی متحرک نوعیت، جدت، اور مقابلے کا براہ راست تجربہ دینے کے لیے کمپنی نے اپنا سالانہ حکمت عملی ہفتہ اپنے معمول کے مقامی دفتر سے دسمبر 2023 میں بیجنگ منتقل کر دیا تھا۔
کیلینیئس نے کہا کہ مرسڈیز۔ بینز میں تمام فیصلہ سازوں اور متعلقہ فریقوں کو آگاہ کرنا ضروری تھا کہ ہمیں چین میں کامیاب ہونا ضروری ہے تا کہ ہم دنیا میں مزید کامیاب ہو سکیں۔
کیلینیئس چین میں تیز رفتار ترقی سے بہت متاثر ہوئے اور چینی رفتارہمیشہ انہیں تیز رفتار ٹیکنالوجی کے سساتھ ہم آہنگ رہنے کی یاد دلاتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر