سوات انجینئرنگ یونیورسٹی سے پی ٹی آئی کارکنوں و عمائدین نے سامان کی منتقلی رکوا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ہائیر ایجوکیشن اورسیکرٹریٹ پشاور کے عملے نے یونیورسٹی کا سامان اکٹھاکیا جس میں کمپیوٹر اسکرین، کرسیاں، میز، صوفے اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔سامان کو پشاور منتقل کیا جا رہا تھا کہ مقامی افراد نے مداخلت کی اور سامان کی منتقلی رکوا دی۔علاقہ عمائدین کا کہنا تھاکہ سامان سوات انجینئرنگ یونیورسٹی کا ہے، یہاں ہی رہے گا جبکہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ یونیورسٹی پروجیکٹ کا دورانیہ ختم ہو گیا ہے، یونیورسٹی ختم نہیں کی جائے گی۔جیو نیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا کہناتھاکہ یونیورسٹی میں ایک پروجیکٹ سے اضافی سامان منتقل کیا جارہا تھا، پروجیکٹ اسکوپ کم ہوگیا تھا اس لیے اضافی سامان منتقل کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے ملازمین بھی 96 سے کم کر کے 3 کردیے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر