اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے فون کے کیمرے پر ٹیپ کیوں لگایا ہوا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)11 نومبر 2024 کی یہ تصویر اگرچہ پہلی نظر میں یہ ایک معمولی تصویر لگتی ہے جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کنیسٹ کی عمارت میں اپنے دفتر کے باہر فون پر بات کرتے ہوئے نظر آرہے تاہم بغور دیکھنے پر نیتن یاہو کے موبائل فون کا کیمرہ معمول سے مختلف نظر آرہا ہے اور اسے مبینہ طور پر سرخ ٹیپ سے چھپایا گیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ سال قبل بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے مرکزی حکومت کی جانب سے جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بھی اپنے فون کے کیمرے پر ٹیپ لگایا ہوا ہے۔موبائل یا لیپ ٹاپ کے کیمروں پر ٹیپ لگانے کی ایک مثال 2016 میں اس وقت سامنے آئی جب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دفتر کی میز پر ان کا لیپ ٹاپ بھی رکھا نظر آرہا تھا۔صارفین نے فوراً ہی یہ بات نوٹ کی کہ مارک زکربرگ نے بھی اپنے لیپ ٹاپ کے کیمرے پر ٹیپ لگائی ہوئی تھی۔مارک زکربرگ نے بھی اپنے لیپ ٹاپ کے کیمرے اور مائیک پر ٹیپ لگایا ہوا تھا۔اپنی نجی زندگی اور خود سے متعلق معلومات کے حوالے سے فکر مند صارفین اکثر اپنے موبائل اور لیپ ٹاپ کے کیمروں اور مائیک پر ٹیپ لگا کر رکھتے ہیں تاکہ اگر کبھی ان کی ڈیوائس ہیک بھی کرلی جائے تو ہیکر اس کے کیمرے اور مائیک کو ان کی جاسوسی کے لیے استعمال نہ کرنے سکے۔گزشتہ برس درجنوں ممالک میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کے کی جاسوسی کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں اسرائیل کے جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔پیگاسس اسپائی ویئر ایک سافٹ ویئر ہے جسے کسی کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، پیگاسس سے نہ صرف کسی کے فون میں موجود پیغامات اور ای میلز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ کالز کو خفیہ طورپر ریکارڈ کیا جاسکتا ہے اور اس شخص کی موجودگی کے مقام کو بھی جانا جاسکتا ہے۔یہی نہیں بلکہ متعلقہ شخص کے فون میں موجود کیمرے سے اسی شخص کی ویڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے، یہ اسپائی ویئر عموماً حکومتوں اور خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر