پاکستان میں وی پی اینز کے ذریعے روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی کروڑوں کوششوں کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ذرائع پی ٹی اے کے مطابق شہری وی پی اینز کے ذریعے پابندیوں کو بائی پاس کرتے ہیں، پابندیوں کو بائی پاس کرکے فحش مواد تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2کروڑ کوششیں کی جاتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے ایک لاکھ ایک ہزار 83 گستاخانہ یو آر ایل اور 8 لاکھ 44 ہزار 8 غیر اخلاقی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کو حکومتی ادارے بھی ایسی سائٹس سے متعلق رپورٹ کرتے ہیں اور انفرادی طور پر بھی غیر اخلاقی مواد سے متعلق پی ٹی اے کو شکایات ملتی ہیں۔ذرائع پی ٹی اے کا بتانا ہے کہ چند روز قبل پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز بلاک کرنا شروع کیا تھا، صارفین کی جانب سے وی پی اینز کی سست روی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی اے وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کا عمل تیز کرنا چاہتا ہے، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سے غیر قانونی مواد تک رسائی بھی ہو سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر