پشاور: فضائی آلودگی ناپنے والا سسٹم گزشتہ 10 سال سے غیر فعال

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسموگ اور فضائی آلودگی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے جس سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہں تاہم ایسے میں پشاور میں فضائی آلودگی ناپنے والاسسٹم گزشتہ 10سالوں سے غیرفعال ہے۔ ذرائع کے مطابق 2007 میں جاپان کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ائیرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم ای پی اےکی عمارت پرنصب ہے جو گزشتہ 10 سال سے تکنیکی خرابی کے باعث غیرفعال ہے۔ڈی جی تحفظ ماحولیات سمیع اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سسٹم ٹھیک کرانےکے لیے وفاقی حکومت سے مددمانگی ہے جب کہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈی جی ای پی اے پنجاب سے بھی سسٹم ٹھیک کرانے کے لیے تکنیکی مددمانگی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ائیرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم ٹھیک کرانے کے لیے صوبائی حکومت سےفنڈز نہیں ملے لہٰذا ادارے کے وسائل سے ہی سسٹم کی مرمت کریں گے جس پر تقریباً ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر