چین۔افریقہ شراکت داری باصلاحیت معاشرے کی تشکیل کو تقویت دیتی ہے، عہدیدار

ادیس ابابا(شِنہوا) افریقی یونین (اے یو) اور بیماریوں کی روک تھام اور تحفظ کے لئے افریقہ سنٹرز (افریقہ سی ڈی سی) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ چین اور افریقہ کے درمیان ہمہ جہت تعاون ایک باصلاحیت چین۔افریقہ معاشرے کی تشکیل کو فروغ دے رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار حال ہی میں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے پلیٹ فارم پر “نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل چین-افریقہ معاشرے کی مشترکہ تعمیر” کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار کے دوران کیا گیا۔
یہ سیمینار رواں سال ستمبر میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے ایف او سی اے سی سربراہ اجلاس کے سلسلے میں منعقد ہوا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افریقہ سی ڈی سی میں بیرونی تعلقات اور تزویراتی روابط کی ڈائریکٹر کلاڈیا شیلومانی نے کہا کہ چین اور افریقہ صحت کے ایک لچکدار نظام قائم کررہے ہیں جو پورے براعظم میں صحت کے موجودہ پیچیدہ چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہو۔
یورپی یونین کی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی کونسل کے پریذائیڈنگ آفیسر خالد بودالی نے کہا کہ افریقہ کے ساتھ چین کی شراکت داری افریقہ کے عوام اور اداروں کو بااختیار بنانے والے گورننس کے طریقوں کو اپنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر