پاکستان میں چینیوں کے تحفظ کیلئے چینی سکیورٹی عملے کی تعیناتی کی تجویز، پاکستان کا عدم اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پاکستانی سکیورٹی اور سرکاری ذرائع نے غیرملکی خبرایجنسی سےگفتگو میں کہا کہ چین پاکستان میں اپنے باشندوں کی حفاظت کیلئے اپنی سکیورٹی لانا چاہتاہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔تاہم ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے اب تک اس پر اتفاق نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق چین پاکستان کے درمیان مشترکہ سکیورٹی منیجمنٹ سسٹم بنانے پر اتفاق پایا گیا ہے تاہم پاکستانی سرزمین پر چینیوں کیلئے حفاظتی انتظامات میں چین کی شرکت کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پاکستان نے چین سے انٹیلی جنس اورنگرانی صلاحیت بہتربنانے میں مددکا کہا تھا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبرایجنسی کو بتایاکہ مشترکہ سکیورٹی اسکیم پر بات چیت سے واقف نہیں تاہم چین پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا، چینی باشندوں، اداروں اور منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائے گی۔رائٹرزکے مطابق وزارت داخلہ اور وزارت منصوبہ بندی نے رپورٹ پر ردعمل سے گریزکیا۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر