سردیوں کے آغاز سے ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں مزید کمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، اندرون شہر، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور صحافی کالونی سمیت دیگر علاقوں کے صارفین گیس کی قلت سے شدید مشکلات کا شکارہیں۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب تین گنا بڑھ جاتی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ کھانے کے اوقات میں گیس پریشر بہتر رہے۔گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں گیس سِرے سے نہیں مل رہی، جن علاقوں میں گیس آ رہی ہے وہاں کم پریشرکا مسئلہ درپیش ہے اور لوگ مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔صارفین کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت کی وجہ سے اسکول جانے والے بچے بھی اکثر اوقات ناشتے محروم رہ جاتے ہیں، گیس آتی نہیں صرف بل آتے ہیں۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جن علاقوں میں گیس کم آ رہی ہے ان کا سروے کرایا جائے اور نارمل پریشر پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر