وفاقی وزیر داخلہ کا نئی تعمیر شدہ سڑکیں شہدا کے ناموں سے منسوب کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں کے نام شہدا سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور شافع حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران چوہدری شجاعت نےکوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی مذمت کی، دونوں رہنماؤں نے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ اس دوران چوہدری شجاعت نے حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سڑکوں کو شہدا سے منسوب کرنےکا مطالبہ جسے وزیر داخلہ نے تسلیم کرتے ہوئے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سڑکوں کے نام شہدا سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا جن کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کیا جاسکتا۔ چوہدری شجاعت اور شافع حسین نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر چیئرمین پی سی بی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور کھلاڑیوں کی کارکردگی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، امید ہے چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر