کینسر کی 19 اقسام سے بچنے کا آسان ترین طریقہ جان لیں

اسلام آباد(نیشنل) مچھلی یا نباتاتی غذاؤں میں پائے جانے والے یہ فیٹی ایسڈز دماغی افعال کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ جسمانی نشوونما کے لیے بھی اہم ثابت ہوتے ہیں۔ہمارا جسم ان فیٹی ایسڈز کو قدرتی طور پر بنا نہیں پاتا، تو اسی لیے غذائی ذرائع یا مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جسم میں ان فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار کینسر جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئیجارجیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز سے ہمیں کینسر کی متعدد اقسام سے تحفظ مل سکتا ہے۔اس تحقیق میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جن کی صحت کا جائزہ 10 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا۔تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ خون میں اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز کی مقدار سے کینسر کی 19 مخصوص اقسام سے کس حد تک تحفظ ملتا ہے۔تحقیق کے دوران 30 ہزار افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جسم میں دونوں فیٹی ایسڈز کی زیادہ سطح سے کینسر کی 19 اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق خون میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار سے نظام ہاضمہ کے متعدد کینسر جیسے معدے اور آنتوں کے کینسر سمیت پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔اسی طرح اومیگا 6 فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار سے تھائی رائیڈ، گردوں، مثانے، پھیپھڑوں اور دماغ سمیت کینسر کی 14 اقسام کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتی ہےمحققین نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ علم ہوسکے کہ اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز سے کینسر سے کیسے تحفظ ملتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے یہ بھی دریافت کیا کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار سے نوجوانوں اور خواتین میں کینسر کی مختلف اقسام کا خطرہ گھٹ جاتا ہے، جبکہ اومیگا 6 فیٹی ایسڈز سے درمیانی عمر کے افراد کو زیادہ تحفظ ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان فیٹی ایسڈز کا حصول سپلیمنٹس جیسے مچھلی کے تیل کے کیپسول سے ممکن ہے مگر لوگوں کو غذاؤں کے ذریعے ان کے حصول کو ترجیح دینی چاہیے۔کینسر جیسے مرض سے بچنے کے لیے ورزش کرنے کا بہترین وقت جان لیںالسی کے بیج، اخروٹ، سویا بین، سورج مکھی کے بیج، پالک اور دیگر سبز پتوں والی سبزیوں کے ساتھ ساتھ مچھلیوں کی مختلف اقسام کے ذریعے ان فیٹی ایسڈز کا حصول آسانی سے ممکن ہے۔اس تحقیق کے نتائج انٹرنیشنل جرنل آف کینسر میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر