صدر اور وزیر اعظم کا خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)صدر مملکت نے کامیاب کارروائی میں 6 خوارج کو جہنم واصل اور 6 کو زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسزکو سراہا اور فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی اور انتشارپھیلانے والوں کے خاتمے کے لیے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شمالی وزیرستان میں خارجیوں کےخلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوارج کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے، دہشتگردوں کوکہیں چھپنے نہیں دیں گے، قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر