مریم پنجاب کے اسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں لیکن اپنا علاج باہر سے کراتی ہیں: بیرسٹف سیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں اسموگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور باپ بیٹی جنیوا کی تازہ ہواؤں میں گھوم رہے ہیں۔انہوں نے کہا اطلاعات ہیں کہ مریم نواز نے پرائیویٹ جیٹ ہائر کیا ہوا ہے، جہاز نے صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری ہے، ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ پنجاب میں بدترین اسموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں، باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، فارم 45 والے لیڈرز عوام کے غم خوار اور فارم 47 والے عوام کا مذاق اڑاتے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا مریم نواز کا یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے اسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کئی باریاں لینے کے باوجود ایک اسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپناعلاج کروا سکیں، پنجاب کے اسپتال ادویات کی قلت اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب کے اسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں لیکن خود علاج باہر سےکراتی ہیں، قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شریف خاندان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر