چین کا بزرگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کا منصوبہ

بیجنگ (شِنہوا) چین تیزی سے بڑھتی ہوئی بزرگ آبادی کے پیش نظر بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات کی کھپت بڑھانے اور اپنے بزرگ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مزید کوششیں کرے گا۔وزارت شہری امور (ایم سی اے) نے وزارت تجارت اور دیگر 22 حکومتی اداروں کے ساتھ نئے معاون اقدامات جاری کئے ہیں۔اس میں عوامی طلب کے مطابق بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے خاص طور پر دیہی علاقوں میں کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔دستاویز میں اس نوعیت کی کھپت بڑھانے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بزرگوں کی نگہداشت سے متعلق خدمات کو جائیداد کے انتظام، گھریلو خدمات ، صحت کی نگہداشت ، ثقافت، سیاحت، کھیلوں اور تعلیمی شعبوں کو یکجا کرکے ترقی دینے میں معاونت کی جائے گی۔اس کے علاوہ، اکتوبر کو بزرگوں کی نگہداشت کی خدمات کی کھپت بڑھانے کے مہینے کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین میں 60 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 29 کروڑ 70 لاکھ تھی جو ملکی آبادی کا21.1 فیصد ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر