جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام عائد کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کو جام کرنے کے لیے مسلسل سسٹم پر حملے کررہا ہے جس کے باعث متعدد شپس اور سویلین ائیر کرافٹ کے آپریشنز میں خلل پیدا ہوا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے خبردار کیا ہےکہ شمالی کوریا کے جی پی ایس سگنل جام کرنے کی کوششوں کے دوران مغربی ساحلی علاقے میں شپس اور ائیرکرافٹ آپریشنز میں احتیاط برتی جائے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹس چیفس نے کہا کہ شمالی کوریا ہیجو اور کیسونگ کے علاقوں میں جی پی ایس جیمنگ اٹیک کررہا ہے جس کے باعث متعدد چھوٹے بڑے بحری جہاز اور سویلین ائیرکرافٹس کو اپنے آپریشنز جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔جنوبی کوریا کے عسکری حکام نے شمالی کوریا سے فوری طور پر جی پی ایس جیمنگ اٹیک بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں شمالی کوریا کو اپنے عمل کا جواب دینا ہوگا۔جنوبی کوریا کے حکومتی عہدیداران نے دعویٰ کیا کہ 29 مئی سے 2 جون کے درمیان تقریباً 500 جہاز اور سیکڑوں شپس کو شمالی کوریا کی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حکام نے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی ایوی ایشن باڈی کو بھی شکایت کی گئی جب کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن نے بھی شمالی کوریا کو اس عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر