پختونخوا میں سرکاری عمارتوں، اسپتالوں اور کالجز کو سولرائز کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)55 ارب روپے مالیت کے دو الگ الگ سولرائزیشن منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔منصوبے کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائےگا، اسپتالوں، یونیورسٹیوں، کالجوں، تھانوں، جیل خانہ جات، ٹیوب ویلز اور سرکاری دفاتر کو سولرائز کیا جائے گا۔سرکاری عمارتوں کے سولرائزیشن منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 20 ارب روپے ہے تاہم ابتدائی طور پر13 ہزار سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے مستحق افراد کو سولر سسٹم کی فراہمی کا تخمینہ 35 ارب روپے لگایا گیا ہے، ایک لاکھ بندوبستی اضلاع، 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔منصوبے کے تحت ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کو سولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے، 65 ہزار گھرانوں کو مفت جبکہ 65 ہزار گھرانوں کو 50 فیصد رعایت پر سولر سسٹم دیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے پُرعزم ہیں، سولر منصوبے میں زیادہ لوڈ شیڈنگ والے علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر