بھارتی میڈیا کے ذریعے ٹیم کے پاکستان نہ جانیکی خبر کیوں دی گئی؟ وکرانت گپتا نے بتادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)جیونیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وکرانت گپتا نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ہی لڑائی لڑی جارہی تھی، اگر سمجھ رہے ہیں کہ آج منع کیا گیا ہے تو وہ غلط ہے، کسی بھی اسٹیج پر ایسا نہیں لگتا تھا کہ انڈیا جائے گاکیوں کہ یہ بات بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں تھی بلکہ یہ سب بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔بھارتی صحافی نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ جس ملک میں ہوتا ہے وہا ں پر سب جاتے ہیں مگر انڈیا اور پاکستان کے حالات تھوڑے مختلف تھے، ایسا نہیں ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوآفیشلی آج آگاہ کیا گیا ہے۔وکرانت گپتا کے مطابق انڈین میڈیا کے ذریعے خبر دینے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان کو ذہنی طور پر تیار کردیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی ہے،حکومت نے میڈیا کے ذریعے یہ بات پاکستان تک پہنچائی۔اس دوران سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر سکیورٹی کا بہانہ بنائیں گے تو ان کے پاس ٹھوس حقائق نہیں ہیں، اگر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور انگلینڈ پاکستان کھیلنے آرہی ہیں تو انڈیا کو مضبوط گراؤنڈ بنانا پڑے گا۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کو تیار ہے مگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائےگی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا، اگر نہ آنے کا تحریری پر طور پر بتایا گیا تو حکومت کے پاس جاؤں گا، ہم چیمپئنز ٹرافی کےلیے اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر