بجلی ترسیل و تقسیم میں سرکاری کمپنیوں کی اجارہ داری، نجی سرمایہ کاری میں رکاوٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)بجلی کے شعبے میں جلد از جلد، نیپرا کا منظور شدہ ’تجارتی دو طرفہ کنٹریکٹ ماڈل نافذ کیا جائےتاکہ بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں کسی بھی پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کا معاہدہ کر سکیں۔اس کیلئے سینٹرل پاور پرچیز کمپنی کا کردار ختم ، بجلی کی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری و اپ گریڈیشن اور کراس ٹیرف پالیسیوں کا خاتمہ کیا جائے،کمپی ٹیشن کمیشن نے پاور سیکٹر میں مسابقت کی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاور سیکٹر میں نجی شعبے کی شمولیت میں رکاوٹیں ہیں اس لیے اس شعبے میں مسابقت پیدا نہیں ہوسکی اور مارکیٹ میں نئی کمپنیاں داخل نہیں ہو سکیں، اسی وجہ سے صارفین کے مفادات کا تحفظ بھی نہیں کیاجا سکا، ان رکاوٹوں میں ڈھانچہ جاتی رکاوٹیں، ریگولیٹری رکاوٹیں اور مارکیٹ میں مسابقت مخالف سرگرمیاں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداوار، ترسیل اور ڈسٹربیوشن، ٹرانسمیشن لائن کیلئے پاور پلانٹس میں نئی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، بجلی کی پیداوار کی سہولیات اور طلب کے مراکز کے مابین طویل فاصلے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسمیشن نقصان بہت زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر