اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پاکستان ویئر ماسک مہم کا مقصد لاہور میں اسموگ کے بڑھتے مسئلے اور ماسک پہننے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔ ”مل کر“ کے رضا کاروں نے لاہور اور گرد و نواح کے شہروں میں ماسک بھی تقسیم کیے ہیں جو جلد ہی ملک بھر کی کمیونٹیز تک پھیلا دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ ”مل کر“ کی یہ مہم افراد کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو خاص طور پرا سموگ کے موسم کے دوران فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچائیں۔ اس موقع پر ”مل کر“ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سید کشف احمد کا کہنا تھا کہ ہماری مہم کا مقصد عوامی صحت اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے۔
”مل کر“ پاکستان کی جانب سے ”پاکستان ویئرز ماسک مہم“ کا آغاز کردیا گیا



