اساتذہ احتجاج کی کال واپس لیں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں: وزیر تعلیم کے پی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم کے پی فیصل ترکئی نے کہا کہ بعض اساتذہ نے طلباء کو اسکلول سے نکال کر ویڈیوز بنائیں، احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن اسکول بند کرنا غیر قانونی ہے۔فیصل ترکئی نے کہا کہ طلباء کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اساتذہ سے دوبارہ التجاء ہے کہ احتجاج ختم کریں، تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کیے جا سکتے ہیں۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ احتجاج کی کال واپس لیں تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اساتذہ جب چاہیں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے سامنے اپنے مطالبات رکھ سکتے ہیں۔ اساتذہ کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا معاملہ معاشی مسائل کی وجہ سے التواء کا شکار ہے، وقت کے ساتھ یہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے، اساتذہ کے ایشوز پر کمیٹی بھی قائم کر رکھی ہے، احتجاج سے قبل بھی اساتذہ کو وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھ کو مسائل حل کرنے کا کہا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر