صیہونیت کی تبلیغ اور علامت کی نمائش پرسزا ہوگی، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں بل منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کرمنل لاء ترمیمی بل پیش کیا جس کی وزارت داخلہ کی جانب سے مخالفت نہیں کی گئی اور کمیٹی نے بل منظور کرلیا۔قائمہ کمیٹی کی جانب سے پاس کیے گئے بل کے متن میں کہا گیا ہےکہ دانستہ صیہونیت کی تبلیغ سے معاشرے میں نفرت پیدا کرنے پر 3 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جب کہ دانستہ صیہونی علامات کی نمائش سے نفرت اور بدامنی پیدا کرنے پر 2سال قید اور 30 ہزارجرمانہ ہوگا۔بل کے مطابق صیہونیت کی تبلیغ اورنشان کی نمائش پر وارنٹ کےبغیرگرفتاری نہیں ہوگی اور یہ قابل ضمانت جرم ہوگا۔ بل کے اغراض ومقاصد میں لکھا گیا ہے کہ صیہونیت ایک نسلی اور مذہبی تحریک کے طورپرشروع ہوئی جو بعد میں میں سیاسی تحریک میں تبدیل ہوگئی جس کا مقصد یہودیوں کو اکٹھا کرکے انہیں اسرائیل میں وطن دینا تھا۔بل کے اغراض ومقاصد کے مطابق صیہونی مقاصد کے حصول کے لیے انتہاپسند طریقے اور وسائل اختیارکرتا ہے جب کہ پاکستان نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور مختلف مذاہب وعقائد کے لیے رواداری کا مظاہرہ کیا، مسلم ریاست ہونے کے ناطے یہاں صیہونیت کی تبلیغ یا نشان کی نمائش برداشت نہیں کی جاسکتی۔ اس موقع پر سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ پاکستان میں بھی صیہونی کے نظریات کے لوگ موجود ہیں، صیہونیت کی تبلیغ اور ان کے نشان پرپاکستان میں پابندی لگائی جائے۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر