امید ہے دونوں ممالک کے تعلقات میں واضح پیشرفت ہوگی: طالبان کا ٹرمپ کی جیت پر بیان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کو امید ہے اگلی امریکی انتظامیہ حقیقت پسندانہ اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں ممالک کے تعلقات میں واضح پیش رفت ہوگی اور دونوں ممالک باہمی روابط کی روشنی میں تعلقات کے نئے باب کا آغاز کر سکیں گے۔ترجمان کے مطابق امارت اسلامی افغانستان اور امریکا کے درمیان دوحہ معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورحکومت میں ہی دستخط ہوئے تھے اور اس کے بعد 20 سالہ قبضہ ختم ہوگیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر منتخب، کملا ہیرس کو شکست۔افغان وزرات خارجہ کا کہنا تھاکہ توقع ہے ٹرمپ خطے اور دنیا خصوصاً غزہ اور لبنان میں موجودہ جنگ کے خاتمے کیلئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ امریکی صدارتی کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا۔امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک کے نتائج میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر