گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی 15سال پرانی لاش مل گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں ایک مکان کے نئے مالکان کو مکان کی مرمت اور تزئین و آرائش کے دوران مکان سے ملحقہ عمارت کی دو چھتی پر ایک انسانی ڈھانچہ ملا۔اس انسانی ڈھانچے کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مکان کے پرانے مالک کا ہے جو 2009 میں لاپتا ہوگیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈھانچے کے قریب چھت پر رسی بھی بندھی ہوئی ملی جس سے اس بات کا امکان ظاہر ہورہا ہے کہ مرنے والے شخص نے خودکشی کی ہے۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ڈھانچہ جس دوچھتی میں ملا ہے اس کا صرف ایک ہی دروازہ ہے جو اس طرح بنایا گیا ہے کہ آسانی سے نظر نہ آسکے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گھر کا پرانا مالک 2009 میں لاپتا ہوگیا اور اس وقت اس کی عمر 79 سال تھی، مقامی حکام نے اس شخص کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا اور 2016 میں تحقیقات بند کردی گئیں۔ بعد ازاں مقامی عدالت نے 2021 میں اس شخص کو قانونی طور پر مردہ قرار دے دیا تھا۔ملنے والی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے اور شناخت کی تصدیق کرنے کے لیے اسے اسپتال بھجوادیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر