خالق آپ کا برا نہیں سوچ سکتا، نوجوان اللہ پر اپنا ایمان مضبوط رکھیں: نعمان اعجاز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں نعمان اعجاز نے کہا کہ یہ سچ ہے ہمیں ہر چیز اللہ سے ملتی ہے، ہم یہ سب نعمتیں کیسے حاصل کرسکتے ہیں، ہم خود کیا کر سکتے ہیں؟ ہم کچھ نہیں کرسکتے، اسی لیے ہمیں اللہ کا زیادہ سے زیادہ شکر ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے حاضرین سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں یہ باتیں آپ سب کو متاثر کرنے کیلئے نہیں کر رہا ہے لیکن یہ ہی حقیقت ہے کہ ہمارا ایمان مضبوط ہونا چاہیے۔سینئر اداکارکا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ نوجوانوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ خود پر یقین رکھنا سیکھیں اور ہمیشہ اللہ سے امیدیں رکھیں، آج جو کچھ مجھے کامیابی ملی ہے اس کیلئے میں نے بہت انتظار کیا ہے، میں نے بہت جدوجہد کی ہے، لوگ میری باتوں کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن میں ان پر دھیان نہیں دیتا، خود پر یقین رکھیں اور اپنے کام پر توجہ دیں۔انٹرویو کے آخر میں نعمان اعجاز نے کہا کہ ہمیشہ اللہ کا شکر ادا کریں، ناکامی کے بعد اللہ پر الزام نہ لگائیں،خالق آپ کے بارے میں برا نہیں سوچ سکتا، اللہ پر اپنا توکل مضبوط کریں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر