30 سال کی عمر کے بعد مردوں کی جانب سے کی جانیوالی وہ عام غلطیاں جو صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) یہ حقیقت ہے اور اس کی وجہ مردوں کی اپنی عام عادات ہیں جو ان میں مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مرد تمباکو نوشی زیادہ کرتے ہیں اور اپنے جذبات کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اپنی صحت پر بھی زیادہ توجہ مرکوز نہیں کرتے۔ماہرین نے مردوں کی چند ایسی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے جو 30 سال کی عمر کے بعد مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔جگر کو نقصان پہنچنے کی 5 سب سے بڑی ابتدائی نشانیاں
ڈاکٹروں کے پاس جانے سے گریز
تحقیقی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مرد ڈاکٹروں کے پاس بہت کم جاتے ہیں۔درحقیقت بیشتر افراد اپنی خراب حالت کو گھر والوں سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اور اکثر تو وہ سوچتے ہیں کہ انہیں کسی سنگین مسئلے کا سامنا نہیں۔۳۰سال کے بعد مختلف امراض کی علامات بتدریج ابھرنے کا امکان بڑھتا ہے اور مرد انہیں نظر انداز کردیتے ہیں جس سے امراض قلب سمیت دیگر طویل المعیاد بیماریوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔روزانہ ایک امرود کھانے کے 12 حیرت انگیز فوائد
جذبات کو دباتے ہیں
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ خواتین کے مقابلے میں ہر عمر کے مردوں کی جانب سے تناؤ اور ڈپریشن سے مقابلے کے لیے مدد حاصل کرنے سے ہر ممکن حد تک گریز کیا جاتا ہے۔خواتین میں ڈپریشن کی شرح زیادہ ہوتی ہے مگر مردوں میں زیادہ تر اس مرض کی تشخیص نہیں ہو پاتی۔دماغی حالت پر بات کرنے سے گریز کرنے سے سنگین نتائج کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ غصے اور اشتعال جیسی کیفیات کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔فضائی آلودگی کے اثرات سے پھیپھڑوں کو لڑنے میں مدد فراہم کرنیوالی بہترین غذائیں
جِلد کی صحت کو نظر انداز کرتے ہیں
خواتین کے مقابلے میں مردوں میں جِلد کے کینسر کا امکان زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ سورج کی روشنی میں زیادہ گھومتے ہیں۔سورج کی روشنی میں موجود الٹرا وائلٹ شعاعوں کی شدت سے جِلد کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے مگر مردوں کی جانب سے سن اسکرین کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے۔
تمباکو نوشی کی عادت
خواتین کے مقابلے میں مردوں میں تمباکو نوشی کی شرح زیادہ ہے اور اس عادت سے دل، پھیپھڑوں، گردوں، جِلد اور دیگر متعدد اعضا پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کچھ افراد کو سفر کے دوران سر چکرانے کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟ اس سے نجات دلانے والے آسان طریقے بھی جانیںتمباکو نوشی کے عادی مردوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ امراض قلب سے موت کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
ورزش نہیں کرتے
بالغ افراد کو ہر ہفتے 150 منٹ تک متعدل سے سخت ورزشیں کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ اچھی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔مگر ماہرین کے مطابق 10 فیصد مرد ہی ایسا کرتے ہیں، ورزش نہ کرنے اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے جسمانی اور دماغی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
منہ کی صحت کو نظر انداز کرتے ہیں
خواتین کے مقابلے میں مردوں کی جانب سے منہ کی صحت کو نظرانداز کیے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔منہ کی صفائی سے منہ کے اندر بیکٹیریا کا اجتماع کم ہوتا ہے مگر ایسا نہ کرنے سے بیکٹیریا کی تعداد بڑھتی ہے اور مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر