اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی پریس کلب میں ڈاکٹرسارہ گل اوربندیا رعنا سمیت دیگر نے پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹرسارہ گل کا کہنا تھاکہ رواں سال ہجڑا فیسٹیول کی تھیم خواجہ سراؤں کی شناخت وجود ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہجڑا فیسٹیول 9 نومبر کوکراچی فریئر ہال میں ہوگا اور رواں سال ہجڑا فیسٹیول کے آغاز سے پہلے ریلی نکالی جائے گی۔بندیا رعنا کا کہنا تھاکہ فیسٹیول کے ذریعے ہم اپنے مطالبات بھی حکومت کے سامنے رکھیں گے، ملازمت میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ ان کو دیاجائے۔
خواجہ سرا کمیونٹی نے کراچی میں دوسرے ہجڑا فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان کردیا



