اسرائیل کی شمالی غزہ میں وحشیانہ بمباری، 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے سرکاری حکام نے تصدیق کی ہےکہ اسرائیل نے ہفتے کے روز شمالی غزہ میں دو فضائی حملے کیے جن میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے۔اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بیت الہیہ میں بھی بمباری کی جس میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میں بھی حملے کیے۔ادھر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہےکہ اس نے مقبوضہ گولن کی پہاڑیوں کی جانب راکٹ فائر کیے جہاں اسرائیلی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بیان میں وعدہ کیا کہ ایران اسرائیلی حملے کے جواب میں صیہونی ریاست اور اس کے اتحادی امریکا کو ہر صورت جواب دے گا۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہمارے دشمن اسرائیل اور امریکا کو پتا ہونا چاہیے کہ وہ ایران کے خلاف جو کچھ کررہے ہیں اسے ان کا دندان شکن جواب ملے گا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر