صدر آصف زرداری کا دبئی ائیر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ایوان صدر کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اسپتال میں صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا۔ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے۔ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری گھر منتقل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئے تھے، انہیں دبئی میں 2 روز قیام کرنا تھا۔صدر زرداری کی دبئی روانگی کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر