اسٹاک ایکسچینج: اکتوبر کے دوران 100 انڈیکس میں 7000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس اکتوبر میں مجموعی طور پر 7852 پوائنٹس اضافے سے 88 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا۔اکتوبر میں 100 انڈیکس 10 ہزار 753 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 91 ہزار 872 جبکہ کم ترین سطح 81 ہزار 119 پوائنٹس رہی۔اکتوبر میں مجموعی طور پر 11.92 ارب شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے اکتوبر میں کاروبار کی مالیت 584 ارب روپے رہی جبکہ اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن اکتوبر میں 916 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 536 ارب روپے ہے۔آج اکتوبر کے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس 1319 پوائنٹس کم ہوا۔آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1636 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار 24 ارب روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہوئی۔



  تازہ ترین   
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر