امریکا میں سزا یافتہ فرد صرف رحم کی اپیل کر سکتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ کا عافیہ سے متعلق سوال پر جواب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا چینی شہریوں کے ساتھ چند بدقسمت واقعات رونما ہوئے، ہمیں چینی حکومت اور سفارت خانے کی تشویش سے آگاہی ہے، ہم نے چین کو ان واقعات کی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا، پاکستان میں قیادت کی سطح پر یہاں چینی باشندوں، منصوبوں اور کمپنیوں کے تحفظ کے عزم کی تجدید کی گئی۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا ایس سی او کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے چینی ہم منصبو کو بھی چینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی، چینی سفیر کا یہ بیان حیران کن ہے ، ان کابیان پاک چین سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا ڈیرہ اسماعیل خان میں روسی باشندےکے اغوا پر سوشل میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، ابھی تفصیلات کے مکمل حصول تک اس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا عافیہ صدیقی کا خاص کیس ہے جو دلوں کو لگتا ہے، جن حالات میں انہیں گرفتار کیا گیا اور ان کو سزا ملی تو اس پر ملک میں بڑی بحث ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں ایک سزا یافتہ فرد صرف رحم کی اپیل کر سکتا ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے رحم کی اپیل پر تفصیلات کا انتظار ہے۔کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات سے متعلق سوال پر ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا کسی دہشتگرد گروہ بالخصوص کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سمجھتے ہیں افغان حکومت ترجیحاً کالعدم ٹی ٹی پی سمیت ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے، یہ ضروری ہے کہ افغان انتظامیہ ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے، یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تمام ماسکو فارمیٹ ممالک کا بھی مطالبہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا ہم ایران کے علاقے خاشک میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور ایران دہشت گردی کے خلاف کوشیشں جاری رکھے ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر