اسرائیل ہماری سرزمینوں سے نکل جائے ورنہ اسے قیمت ادا کرنی ہوگی، نعیم قاسم

بیروت (نیشنل ٹائمز) حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کامیابی ہماری ہی ہوگی۔

نعیم قاسم نے کہا کہ شہید حسن نصراللّٰہ کا مقصد ہی ان کا مقصد ہے، ایران کا کوئی مفاد نہیں وہ ہمارے اصولی موقف کی تائید کرتا ہے۔

نئے حزب اللّٰہ سربراہ نے غزہ کی حمایت جاری رکھنے اور خطے کو اسرائیل سے درپیش مسائل کا بھرپور جواب دینے کا عزم کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم کئی دنوں، مہینوں اور سالوں تک مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسرائیل ہماری سرزمینوں سے نکل جائے ورنہ اسے قیمت ادا کرنی ہوگی۔

نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کو فیصلہ کرنا ہوگا، ہم قابل قبول شرائط کی بنیاد پر جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسرائیل سے کوئی بھی جنگ بندی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر