عمران خان اہلیہ لاہور پہنچ گئیں

لاہور (نیشنل ٹائمز) عمران خان کی اہلیہ لاہور پہنچ گئیں، بشریٰ بی بی بدھ کی شب کو راولپنڈی سے لاہور پہنچیں، زمان پارک میں قیام کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی رہنماوں کی جانب سے بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے رہائی کے بعد پشاور جانے پر سوالات اٹھا کر مبینہ ڈیل کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ تاہم بشریٰ بی بی پشاور میں مختصر قیام کے بعد لاہور پہنچ گئی ہیں۔
بدھ کے روز بشریٰ بی بی کی ایک ماہ بعد جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ بدھ کو اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد بشریٰ بی بی راولپنڈی سے روانہ ہوئیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی پشاور واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گی۔

فی الحال ان کے لاہور جانے اور وہاں چیک اپ کے لئے رکنے کا امکان ہے۔

بشریٰ بی بی لاہور پہنچ کر اب زمان پارک میں قیام کریں گی، زمان پارک کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے، کارکنان بھی زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے بشریٰ بی بی چیک اپ کیلئے شوکت خانم ہسپتال جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کل اپنے ڈینٹسٹ کے پاس جائیں گی، دانت کےعلاج کے بعد بشریٰ بی بی واپس پشاور جا سکتی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما زرتاج گل وزیر نے بشریٰ بی بی کی پشاور آمد پر اعتراض کرنے والوں کو جواب دے دیا۔ بدھ کے روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان بشریٰ بی بی کا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پشاور میں رہیں، بنی گالہ میں یا پھر زمان پارک میں یہ اٴْن کی مرضی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی، ن لیگی قائد نواز شریف کی طرح لندن تو نہیں بھاگیں گی، وہ پاکستان میں ہی رہیں گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر