نومبر میں مجھے بانی پی ٹی آئی کی رہائی نظر نہیں آرہی، شیر افضل مروت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ نومبر میں مجھے بانی پی ٹی آئی کی رہائی نظر نہیں آرہی، اب عمران خان کی رہائی کیلئے فائنل احتجاج ہوگا ، احتجاج تب ختم ہوگا جب رہائی ہوجائے گی، عمران خان کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں جو کچھ ہوا میں کسی گالم گلوچ کی حمایت نہیں کرسکتا، اگر کسی کے خلاف احتجاج کرنا ہے تو مہذب انداز اپنایا جانا چاہیئے۔
ورکرز کو سپورٹ کروں گا کہ فائز عیسیٰ نے جو عدلیہ ، پی ٹی آئی اور اپنے منصب کے ساتھ کیا، دنیا کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی، اس کا حشر دیکھ کر باقی لوگوں کو بھی سبق سیکھنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ پارٹی بنے ہوئے تھے، نوازشریف کے دوست تھے، جب چیف جسٹس بنے تو 21اکتوبر کو نوازشریف آگئے، جب قاضی فائزعیسیٰ رخصت ہوئے نوازشریف بھی واپس لندن چلے گئے، ان کو موجودہ عدلیہ پر اعتماد نہیں رہا۔

منصف کو کسی کا دوست نہیں ہونا چاہیے ان کا کام انصاف کرنا ہے۔ شیر مروت نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی اسٹریٹجی سے مطمئن نہیں تھا ، میں بیماری کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں بن سکا، عمران خان کو بتایا کہ اب ایسا فائنل احتجاج ہونا چاہئے جس میں صرف پی ٹی آئی نہیں پاکستانی لوگ بھی نکلیں۔ اب عمران خان کی رہائی کیلئے فائنل احتجاج ہوگا ، پی ٹی آئی کا فائنل احتجاج تب ختم ہوگا جب عمران خان رہا ہوجائیں گے۔
عمران خان ایک سیاسی قیدی ہے، اور سیاسی بنیادوں پر جیل میں رکھا گیا ہے۔ تمام کیسز میں بربریت کے باوجود کیسزکا ایک لامحدود سلسلہ ہے، اب ڈی چوک میں جو دھرنے ہوئے ان میں بھی ملزم بنا دیا گیا۔ احتجاج سے پہلے عوام کو بتانا چاہے کہ آپ کا باہر نکلنا کیوں ضروری ہے؟ پی ٹی آئی نے اسلام آباد، پنڈی ، لاہور اور صوابی میں احتجاج دھرنے دیئے، ہم نے کوئی تیاری نہیں کی۔
نومبر میں مجھے بانی پی ٹی آئی کی رہائی نظر نہیں آرہی، ابھی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ، کبھی عمران خان نے شکایت نہیں کی ،سائیکل ، کتابیں بھی نہیں دی گئیں، سیل میں اندھیرا کئے رکھا۔ اگر ڈیل ہوتی تو خان کے ساتھ یہ سب نہ ہوتا۔ خان نے دوٹوک کہا مجھے کوئی ڈیل نہیں کرنی اگر ملٹری کورٹ بھیجنا ہے تو بھیج دو۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر