بشریٰ بی بی کی ضمانت سے لگتا ہے کہ پوری دال ہی کالی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت سے لگتا ہے کہ پوری دال ہی کالی ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے فوری بعد بشریٰ بی بی کی ضمانت ہوئی۔ انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں تین دن سے آگ لگی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ میں 3 بار حکومت رہی لیکن ایک آگ پر قابو نہ پاسکی، وزیراعلیٰ کے پی نے ایک بار بھی متاثرہ جگہ کا دورہ نہیں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ27ویں آئینی ترمیم آج کل یا پانچ سال بعد ہونی ہی ہے، 26ویں آئینی ترمیم سب کے سامنے پاس ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم میں سب سے زیادہ کردار بلاول بھٹو کا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت سے لگتا ہے کہ پوری دال ہی کالی ہے ، 26ویں آئینی ترمیم کے فوری بعد بشریٰ بی بی کی ضمانت ہوئی، بشریٰ بی بی کے فوری بعد بانی کی بہنوں کی ضمانتیں ہوئیں، اب وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ہاؤس میں براجمان ہیں۔

مزید برآں نیوز ایجنسی کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن پر وفاقی حکومت کو انتہائی سنجیدگی دکھانی ہوگی ۔ پی ٹی آئی کے جمعہ کے روز پشاور میں متوقع جلسے پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس جلسے کی کامیابی کی امید اب پنجاب سے آنے والے کارکنان پر ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں خیبرپختونخوا کے فنڈز سے اسلام آباد پر چڑھائی کی جاتی تھی، مگر اب صورتحال بدل چکی ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا نے سپریم کورٹ بار کے حالیہ انتخابات پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے پشاور میں آ کر الیکشن میں اپنی مقبولیت کی کمی کا سامنا کیا اور بار الیکشن ہار گئے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا کریڈٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان نے بھی تسلیم کیا ہے، اب جمہوری قوتوں کو جب ضرورت ہوگی 27 آئینی ترمیم بھی آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت اور خوراک کے حوالہ سے رپورٹس تسلی بخش ہیں، انہیں ان کے کئے کی سزا مل رہی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر