اسرائیل سے کشیدگی: ایرانی حکومت نے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد اضافہ تجویز کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اپنے دفاعی بجٹ میں تین گنا اضافے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کی تصدیق حکومتی ترجمان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ اسرائیلی حملے اور غزہ و لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کی روشنی میں دفاعی بجٹ میں غیر معمولی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق حکومت نے دفاعی بجٹ میں اضافے کے معاملے کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ کو بھجوادیا ہے جس کے تحت دفاعی بجٹ میں 200 فیصد تک اضافہ زیر غور ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دفاعی بجٹ میں اضافے کی تجویز پر پارلیمنٹ میں قانون ساز بحث کریں گے جس کے بعد مارچ تک اس کی حتمی منظوری کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوجی نے 2023 میں 10.3 بلین امریکی ڈالر کے قریب اخراجات کیے تھے جس کی تصدیق ایک انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تھنک ٹینک نے بھی کی تھی جب کہ اس کے مقابلے میں اسرائیلی فوج نے 2023 میں 27.5 بلین امریکی ڈالر خرچ کیے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر