واشنگٹن اور وینکوور میں بیلٹ باکس میں آتشزدگی، سینکڑوں ووٹ تباہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی میڈیا کے مطابق دونوں شہروں میں دو بیلٹ ڈراپ باکسز کو آتشگیر مادے کے ذریعے آگ لگائی گئی، بیلٹ باکسز کے اندر آگ بجھانے کے خودکار نظام کے بروقت کام نہ کرنے کے باعث باکسز میں موجود سینکڑوں ووٹ تباہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور وینکوور میں بیلٹ ڈراپ باکسز میں آتشزدگی سے قبل بھی ایک بیلٹ باکس کو آگ لگادی گئی تھی تاہم بیلٹ باکس کے اندر موجود آگ بجھانے والے سسٹم کی بدولت اس میں موجود بیشتر ووٹ محفوظ رہے۔ایک پریس کانفرنس میں حکام کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات میں استعمال کیے گئے آتشگیر مادے سے لگتا ہے کہ آتشزدگی کے دونوں واقعات کا آپس میں تعلق ہے، تاہم واقعات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔امریکی حکام نے بیلٹ باکسز کو آگ لگائے جانے کے واقعات کو جمہوریت پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ باکسز پر حملوں کے بعد ان سے ووٹ جمع کرنے کا عمل بڑھایا جائے گا اور متعدد بار وہاں سے ووٹ جمع کیے جائیں گے۔حکام نے ہفتے کے روز صبح 11 بجے کے بعد بیلٹ باکسز میں اپنا ووٹ ڈالنے والے شہریوں سے متبادل بیلٹ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ دفتر سے رابطہ کرنے کی درخواست کردی ہے۔واشنگٹن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ اسٹیو ہوبس کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کو متاثر کرنے والی کسی بھی دھمکی یا تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر