سکیورٹی روٹ توڑنے کا کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے روٹ کے دوران کار سرکار میں مداخلت کےکیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجانوید نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتےہوئے کہا کہ ملزمان نے انٹرنیشنل ٹیموں کی سکیورٹی کو خطرہ پہنچایا، دونوں ملزمان کی ویڈیو کا فارنزک کرانا ضروری ہے اور ان کے ہمراہ موجود 2 افراد کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی نےکہا کہ ہادی علی کی ہاتھا پائی ایک شخص کےساتھ ہوئی جو وردی میں نہیں تھا، سادہ لباس میں موجود افراد کو طاقتور کیا جارہا ہے۔بعد ازاں عدالت نے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ ظ کرلیا اور کچھ بعد سناتے ہوئے دونوں کا 3 روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے انگلینڈ ٹیم کے لیے لگائے گئے روٹ کو توڑنے کی کوشش کی تھی جس پر ایمان کے شوہر اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی جب کہ بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر