پی آئی اے ملازم 16 موبائل فون جسم سے باندھ کر کینیڈا سے اسلام آباد لے آیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کے مطابق پی آئی اے کا ایک ملازم کینیڈا سے اسلام آباد کی پرواز میں 16 نئے موبائل فون جسم کے ساتھ باندھ کر لایا جسے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کسٹمز کے عملے نے حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق اس معاملے کو کئی دن سے خفیہ رکھا گیا تھا جسے قومی ائیر لائن کی جانب سے جاری ایک شوکاز میں ظاہر کیا گیا ہے۔شوکاز نوٹس کے مطابق پی آئی اے کا فضائی میزبان 24 اکتوبر کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پرواز پی کے 782 میں اسلام آباد پہنچا تھا۔نوٹس میں بتایا گیا کہ ائیرپورٹ سے باہر جانے کے دوران کسٹم حکام کو فضائی میزبان پر شک ہوا جس پر کسٹم حکام نے اس کی تلاشی لی تو اس کے جسم کے ساتھ 16 جدید موبائل فون بندھے ہوئے پائے جنہیں بعد ازاں ضبط کرکے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پی آئی اے حکام نے معاملہ ایک شوکاز میں اٹھاتے ہوئے ملازم کو 3 دن میں جواب دینے کی ہدایت کی شوکاز نوٹس کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر ملازم کو ملازمت سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر