اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)واقعے کے بعد ایک فیملی کی جانب سے دوسری فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے جو شاہد لاشاری بلوچ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا۔مقدمے کے مطابق مدعی نے کہا کہ وہ بینک میں کام کرتا ہے اور فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے آیا تھا۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ سالی نے برابر والی ٹیبل سے کرسی اپنی طرف کی تو دوسری فیملی کی خاتون نے سالی کو دھکا دیتے ہوئے گالیاں دیں اور مار پیٹ شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہےکہ معاملہ بات چیت سے حل کرادیا گیا ہے۔
کراچی: خواتین کا کرسی پر جھگڑا، دو فیملیز کی ریسٹورینٹ میں دھینگا مشتی کی ویڈیو وائرل



