27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا متفقہ ہوگا، انفرادی طور پرکچھ نہیں ہوگا: رانا ثنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا متفقہ طور پر ہوگا، انفرادی طور پرکچھ نہیں ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ میں شہباز شریف اور بلاول کی ملاقات میں موجود تھا، میٹنگ میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، میٹنگ میں مختلف نوعیت کے معاملات زیر غور آئے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں کہا گیا فی الحال 26 ویں آئینی ترمیم پر توجہ دینی چاہیے اور طے ہوا خورشید شاہ کی صدارت میں کمیٹی کام جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ 27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا وہ متفقہ طور پر ہوگا، انفرادی طور پرکچھ نہیں ہوگا، 26ویں ترمیم بہت پرفکٹ ہے، زیادہ تر حصہ جوڈیشری سے متعلق تھا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ 27ویں ترمیم پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی لیڈرشپ کا اتفاق ہے کہ وہ اتفاق رائے سےلائی جائے، اس مقصد سے کام ہی نہیں ہورہا کہ جو چیزیں رہ گئی ہیں ان کو لایا جائے، بعض چیزوں پر عمومی رائے تھی کہ ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں بیٹھنے سے جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو معذرت کر لینی چاہیے، آئینی بینچ کی تشکیل کے لیے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، انھیں بھی آئینی بینچ کا سربراہ نہیں بننا چاہیے مگر میری رائے ان کے لیے لازمی نہیں۔26 ویں آئینی ترمیم کے بعد مزید ترمیم کے بارے میں کہا کہ ایم کیو ایم کا یہ مؤقف ہے صوبے کو فراہم کیے جانے والے فنڈز بلدیاتی سطح تک بھی جانے چاہئیں، اس کے لیے وہ بھی آئینی ترمیم چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر