بھارت ہزاروں بےگناہ کشمیریوں کو شہیدکرچکا، دنیا کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کرسکتی: صدر زرداری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے، دنیا اب اپنی ذمہ داری کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی۔

یوم سیاہ کے موقع پر جاری پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ میں سیاہ باب ہے، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضے کے لیے فوج کشی کی۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کے سب سے زیادہ فوجی موجودگی والے علاقوں میں بدل دیا،کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی افواج کا وحشیانہ جبر برداشت کر رہے ہیں، اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ کشمیریوں کی اصل قیادت پابند سلاسل ہے، میڈیا کو بڑے پیمانے پر سنسر کیا جاتا ہے، جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کی جدوجہد پر قائم ہیں۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیری عوام کی جدوجہد کے لیے غیرمتزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے حصول تک کھڑا رہے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں اور تنازعات کو نظرانداز کرنا دیرپا امن کی ضمانت نہیں، دنیا اب اپنی ذمہ داری کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی۔صدر مملکت نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے اور بھارت اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر